*دس مناظر اللہ تعالیٰ کی بے نیازی کے*

Islamic Content
0


 *دس مناظر اللہ تعالیٰ کی بے نیازی کے



حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے:


(1) اے میرے بندوں میں نے اپنے اوپر ظلم کو حرام کر لیا ہے اور تمہارے درمیان بھی حرام قرار دیا ہے، تو اب تم آپس میں ظلم نہ کرو۔


(2) اے میرے بندوں تم گمراہ ہو سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں، تو تم مجھ سے ہدایت مانگو، میں تمہیں ہدایت دوں گا۔


(3) اے میرے بندوں تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں کھلاؤں، تو تم مجھ سے کھانا مانگو، میں تمہیں کھلاؤں گا۔


(4) اے میرے بندوں تم برہنہ ہو سوائے اس کے جسے میں پہناؤں، تو تم مجھ سے لباس طلب کرو، میں تمہیں لباس پہناؤں گا۔


(5) اے میرے بندوں تم شب و روز خطائیں کرتے ہو اور میں تمام گناہوں کو معاف کرنے والا ہوں، تم مجھ سے مغفرت طلب کرو، میں تمہیں بخش دوں گا۔


(6) اے میرے بندوں تم میں قدرت نہیں ہے کہ مجھے کوئی نقصان پہنچا سکو، اور نہ تم میں قدرت ہے کہ مجھے کوئی نفع پہنچا سکو۔


(7) اے میرے بندوں اگر تمہارے اگلے پچھلے جن و انس سب تمہارے ایک پرہیزگار ترین انسان کی طرح ہو جائیں تو میرے ملک میں اس سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔


(8) اے میرے بندوں اگر تمہارے اگلے پچھلے جن اور انس تم میں سے ایک بدترین انسان کی طرح ہو جائیں تو میرے ملک میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔


(9) اے میرے بندوں اگر تمہارے اگلے پچھلے جن اور انس ایک جگہ کھڑے ہو کر مجھ سے مانگنا شروع کر دیں اور ہر ایک جو مانگے میں دیتا جاؤں تو میرے پاس جو کچھ ہے اس میں کبھی بھی کمی نہ آئے، جتنی سوئی سمندر میں ڈبونے سے آتی ہے۔


(10) اے میرے بندوں یہ تو تمہارے اعمال ہیں جو میں تمہارے لیے شمار کرتا ہوں اور تمہیں اس کی پوری جزا دیتا ہوں، پس جسے کوئی خیر نصیب ہو وہ الحمد للہ کہے اور جسے اس کے علاوہ کچھ پہنچے تو وہ کسی کو برا نہ کہے، ماسوا اپنے نفس کے۔


(تفسیر فی ظلال القرآن، ص ۵۷۱، ج ۲)

🌸🤲♥️🌹🌼 

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)